نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے،چوہدری شجاعت حسین کا دعوی

نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے،چوہدری شجاعت حسین کا دعوی

لاہور:نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گئے،بڑی شخصیت کا انکشاف،مسلم لیگ ق کے سر براہ چوہدری شجاعت حسین نے دعوی کیا ہے کہ این اے 120 میں ن لیگ ضمنی الیکشن جیتے یا ہارے لیکن نواز شریف اور ان کے بیٹے واپس نہیں آئیں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وہ اور نوازشریف 12 سال اکھٹے رہے ہیں اور وہ ان کی فطرت کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو کامیابی ملے یا ناکامی لیکن نواز شریف اور ان کے بچے وطن واپس نہیں آئیں گے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف اپنے اوپر قائم کیسز میں غیر حاضری میں کیس چلنے یا سزا کو فوقیت دیں گے اور وہ یہ دعویٰ کس بنیاد پر کر رہے ہیں اس حوالے سے بعد میں بتائیں گے۔