نیب نے ایک سال میں11ارب69کروڑ79لاکھ روپے کرپٹ افرادسے وصول کئے

نیب نے ایک سال میں11ارب69کروڑ79لاکھ روپے کرپٹ افرادسے وصول کئے

اسلام آباد:پاکستان میں انصاف شروع ہو گیا،ایک ہی ادارے نے کرپٹ حکومتی افراد سے اربوں نکلوا لیے،نیب نے ایک سال میں پلی بارگین کے ذریعہ سے 11ارب 69کروڑ ر79لاکھ روپے کرپٹ افراد سے لیکر قومی خزانہ میں جمع کرا دی ہے جبکہ حکومت کے جانب سے کرپشن اور اقربا پروری پر قابو پانے کے لیے مضبوط حکمت عملی اور جامعہ قوانین بنانے پر کام شروع کر دیا گیا۔ہے ۔

حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ کرپشن ایک ناسور ہے جس کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے تحقیقاتی اداروں کو فعال اور مناسب قوانین وقت کی ضرورت ہیں ۔وفاقی وزیر قانون زاہد حامدنے بتایا ہے کہ کرپشن اور دیگر جرائم پر قابو پانے کے لیے نئے قوانین بنانے پر غور کیا جارہا ہے ۔

دوسری جانب معلوما ت کے مطابق نیب نے ایک سال میں پلی بارگین کے ذریعہ سے چھ ارب 59کروڑ 28لاکھ جبکہ رضاکارانہ طور پر 105.101ملین روپے واپس لائے گئے ہیں ۔نیب کی کارگردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئے قوانین پر بھی غور شروع کر دیا گیا جو کہ اپوزیشن جماعتوںکی مشاورت سے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔