نواز شریف کالندن سے مریم نواز کو ٹیلی فون ،الیکشن کی صورت حال پر تبادلہ خیال

نواز شریف کالندن سے مریم نواز کو ٹیلی فون ،الیکشن کی صورت حال پر تبادلہ خیال

لاہور:سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مریم نواز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، اس دورا ن سابق وزیراعظم نوازشریف نے کارکنوں سے اپیل کہ کارکن شیر پر ٹھپے لگائیں اور ووٹ کے تقدس کو سربلند کریں۔

نوازشریف کا مزید کہنا ہے کہ اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں انشائاللہ فتح یاب ہوں گے، تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے لندن سے مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے این اے 120 کے الیکشن کی صورتحال کے بارے تبادلہ خیال کیا

مریم نوازنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹرن اوور ایک بجے تک 25 فیصد تھا جو بڑھ رہا ہے،اس سے پہلے مریم نواز ماڈل ٹاو¿ن پہنچیں جہاں سے انہوں نے الیکشن کی مانیٹرنگ شروع کی مریم نواز نے بھی لیگی ووٹرز سے اپیل کی کہ گھروں سے نکلیں اور شیر کو ووٹ ڈالیں۔