وزیر اعظم نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا اعلان کر دیا

وزیر اعظم نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:وزیر اعظم نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا اعلان کر دیا،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت ہے تو عمران خان کو گرفتار کریں گے۔2 روز قبل الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی عدم پیشی پر الیکشن کمیشن نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی تو عمران خان کو گرفتار کریں گئے،شاہد خاقان عباسی

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل میں عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ غیر جانبدار نہیں اور الیکشن کمیشن کیسے وارنٹ جاری کر سکتی ہے؟ اس کے رویے پر اگر سپریم کورٹ جانا پڑا تو جائیں گے۔

حال ہی میں وزیر اعظم شاہد خاقان نے نجی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت تو عمران خان کوگرفتارکریں گے اور نیب حکام کا حکم آیا تو سابق وزیراعظم کے لیے آیا توبھی عمل کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور ملکی صورت اور جنرل اسمبلی کے اجلاس کے متلعق تبادلہ خیال کریں گئے