پاکستان اور بھارت زیادہ سے زیاد ہ کرکٹ کھیلیں، شعیب ملک

پاکستان اور بھارت زیادہ سے زیاد ہ کرکٹ کھیلیں، شعیب ملک
کیپشن: کرکٹ دونوں ممالک کے لوگوں کو قریب لاتی ہے، شعیب ملک۔۔۔۔فائل فوٹو

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہوتا ہے۔ دونوں ٹیموں کے لئے بہترہے کہ آپس میں زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلیں۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت ٹیموں نےآج یعنی اتوار کے روز دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں جم کر پریکٹس کی جہاں قومی آل راؤنڈر شعیب ملک نے سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے ملاقات کی جبکہ ہاتھ ملایا اور دوستوں کی طرح گفتگو بھی کی۔

اس موقع پر شعیب ملک نے کہا کہ کرکٹ دونوں ممالک کے لوگوں کو قریب لاتی ہے۔ ساتھ ہی دونوں بڑی ٹیموں کا میچ دنیا بھر کے شائقین کے لئے بہترین تفریح فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ 2018 کا آغاز ہو چکا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت دونوں ہی ٹیمیں شریک ہیںجن کا ٹاکرا 19 ستمبر کو ہونا ہے۔