نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر آج اڈیالہ جیل واپس جائیں گے

نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر آج اڈیالہ جیل واپس جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر آج پیرول ختم ہونے پر جیل واپس جائیں گے۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پیرول پر رہائی کی مدت آج ختم ہوجائے گی۔ شریف فیملی کی تینوں شخصیات کو آج واپس جیل پہنچا دیا جائے گا۔
قیدی آج خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے راولپنڈی روانہ ہوں گے۔ جیل واپس چھوڑنے کے لئے پارٹی رہنما بھی ساتھ جائیں گے۔


واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر نواز شریف، مریم اور صفدر کو 4 روز کے لیے پیرول پر رہائی دی گئی تھی۔ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل گزشتہ روز جاتی امرا میں ادا کی گئی۔


یاد رہے کہ نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں آج احتساب عدالت میں بھی طلب کیا گیا ہے۔