مقبوضہ کشمیر میں 6 نوجوانوں کی شہادت پر مکمل شٹر ڈاؤن

مقبوضہ کشمیر میں 6 نوجوانوں کی شہادت پر مکمل شٹر ڈاؤن
کیپشن: مقبوضہ وادی میں تمام مارکیٹیں، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ گریٹر کشمیر

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں 6 نوجوانوں کی شہادت اور لاش کی بے حرمتی کرنے کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج وادی بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

مقبوضہ وادی میں تمام مارکیٹیں، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی نا ہونے کے برابر ہے۔

مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ، انسانی حقوق کونسل اور دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر توجہ دیں اور حریت رہنماؤں و کارکنوں کی زندگی کو خطرات کا نوٹس لیا جائے۔

حریت قیادت نے بھارتی فوج کے ہاتھوں گلگام میں شہید ہونے والے شہید افراد کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور تمام تر ہمدردیوں کا اظہار بھی کیا۔