پاکستان اور بھارت میں ڈالر کی قیمتوں میں واضح فرق

پاکستان اور بھارت میں ڈالر کی قیمتوں میں واضح فرق
کیپشن: تصویر بشکریہ ڈیلی ٹائمز

کراچی:ایک دن کے فرق سے انگریز تسلط سے آزاد ہونے والے دو ملک پاکستان اور بھارت میں ڈالر کی قیمتوں میں واضح فرق دیکھنے کو مل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انٹربینک میں ڈالرکی قدر 124 روپے 25 پیسے پربرقرار ہے جبکہ اس کے مقابلے میں بھارت میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے اورڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر 72.47 ہوگئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملاجلارجحان رہا،چھ کرنسیوں پرمشتمل ڈالر انڈیکس 94.50 ریکارڈ ہوا،100انڈیکس 72 پوائنٹس کمی سے 40847 ریکارڈ ہوا ۔سونے کی قیمت 2 ڈالرکمی سے 1190.10 فی اونس ریکارڈ کی گئی جبکہ خام تیل کی قیمت 11 سینٹ کم ہو 68.66ڈالر بیرل ریکارڈ کی گئی ۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تیل اورگیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،نئی دلی اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت15 پیسے،ڈیزل کی6 پیسے بڑھ گئی ہے۔

نئی دلی میں پٹرول 82.06 اور ڈیزل73.78 روپے فی لیٹر ہوگیا جبکہ ممبئی میں پٹرول 89.44 اور ڈیزل78.33 روپے فی لیٹر ہوگیا۔