شاہ محمود قریشی سے برطانوی وزیر داخلہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

شاہ محمود قریشی سے برطانوی وزیر داخلہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ساجد جاوید کا استقبال کیا۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی سے برطانوی وزیرداخلہ نے ملاقات کی۔ وزیرخارجہ نے موجودہ تاریخی تعلقات کو کثیرالجہتی اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید دفترخارجہ پہنچے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ساجد جاوید کا استقبال کیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ نے موجودہ تاریخی تعلقات کو کثیرالجہتی اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال، انسداد دہشتگردی، منی لانڈرنگ، اثاثوں کی واپسی کیلئے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

برطانوی وزیر داخلہ نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کی خواہش ہے کہ باہمی دلچسپی کے تمام امور پر بات چیت کو آگے بڑھایا جائے۔