واٹس ایپ کا صارفین کیلئے ’ڈارک موڈ‘ لانے کا فیصلہ

 واٹس ایپ کا صارفین کیلئے ’ڈارک موڈ‘ لانے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو: فائل

کیلیفورنیا: پیغام رسانی کی مقبول ترین اپیلی کیشن ’واٹس ایپ‘ نے صارفین کی سہولت کے لیے ’ڈارک موڈ‘ فیچر کی تیاری شروع کردی ہے۔وہ صارفین جنہیں کم روشنی کے باعث چیٹنگ میں دکت پیش ا?تی ہے یا پھر واٹس ایپ کی موجودہ تھیم کی وجہ سے ا?نکھوں میں جلن سی محسوس ہوتی ہے توکمپنی نے یہ مشکل بھی آسان بنانے کی ٹھان لی ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ واٹس ایپ نے آخر کار ’ڈارک موڈ‘ پر کام کرنا شروع کردیا ہے اور یہ فیچر اینڈرائڈ اور آئی فونز کے لیے دستیاب ہوگا جس کے تحت صارف اپنی مرضی سے ’بلیک تھیم‘ منتخب کرسکیں گے۔

اس فیچر کے کئی فائدے ہیں جیسا کہ رات کے اوقات یا کم روشنی میں یہ فیچر نہ صرف آنکھوں میں پیدا ہونے والے کھچاو¿ کو کم کرے گا بلکہ اس تھیم کے ذریعے بیٹری بھی نسبتاً کم استعمال ہوگی۔فی الحال ’ڈارک موڈ‘ فیچر کی دستیابی کے لیے حتمی وقت کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم امکان یہی ہے کہ بہت جلد اسے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔