گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور
کیپشن: امیر ترین طبقے کیلئے گیس قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے، ذرائع وزیر خزانہ۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع وزیر خزانہ کے مطابق گیس کے غریب صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا گیا ہے۔ امیر ترین طبقے کیلئے گیس قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔

گیس قیمتوں کے سلیب میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ ایل پی جی کی درآمد پر ٹیکس کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا۔ درآمدات سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہو گی۔

اوگرا نے گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی سفارش کر رکھی ہے۔