'پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب سے متعلق معاہدہ ہوا ہے'

 'پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب سے متعلق معاہدہ ہوا ہے'
کیپشن: فخر ہے کہ 12 پاکستانی برطانوی پارلیمنٹ کے رکن ہیں، برطانوی وزیر داخلہ۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیر قانون اور برطانوی وزیر داخلہ کی نیوز کانفرنس کے دوران برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو حکومت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا کہ ان کے والدین پاکستانی ہیں اور پاکستان ان کے دل کےقریب ہے کیونکہ انہیں فخر ہے کہ 12 پاکستانی برطانوی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔

ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب سے متعلق معاہدہ ہوا جس کا مقصد مختلف جرائم کے خاتمے کے لیے تعاون کرنا ہے جبکہ کرپشن کا خاتمہ پاکستان اور برطانیہ کی ترجیح ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر قانون فروغ نسیم سے مثبت بات چیت ہوئی۔

واضح رہے برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی دفتر خارجہ آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا تھا۔ بعد از دونوں رہنماؤں نے علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

اس کے علاوہ منی لانڈرنگ اور اثاثوں کی واپسی پر تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔