ن لیگ کا صدر کے خطاب کے دوران احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ

ن لیگ کا صدر کے خطاب کے دوران احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے خطاب کے دوران مسلم لیگ نون نے احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نو ن نے فیصلہ کیا ہے کہ صدارتی خطاب ایوان میں بیٹھ کر پر امن طور پر سنا جائے گا اور اس دوران نون لیگ ایوان سے واک آوٹ بھی نہیں کرے گی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران احتجاج نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی ا?ج سہہ پہر 4بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔