شائقین اچھی کہانیوں پر مبنی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں،انوشکاشرما

شائقین اچھی کہانیوں پر مبنی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں،انوشکاشرما
کیپشن: Image by shethepeople.tv

ممبئی: بھارتی اداکارہ انوشکاشرما کا کہنا تھا کہ اب شائقین حقیقت پسندانہ سنیما دیکھناچاہتے ہیں۔

فلم ”سوئی دھاگہ“ میں ایک چھوٹے قصبے کی عورت کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ انوشکاشرما کا کہنا تھا کہ لوگ حقیقت پر مبنی کہانیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں اور پسند بھی کرتے ہیں، انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شائقین میں اب فلموں کے مواد کو لے کر کافی آگاہی آگئی ہے اور وہ اداکاروں کو نہیں بلکہ انکی اداکاری کو سراہتے ہیں .

یہی وجہ ہے کہ کمرشل اداکار اب شائقین کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ویب پلیٹ فارم میں کردار ادا کررہے ہیں۔اداکارہ انوشکاشرمافلم ”سوئی دھاگہ“ میں ایک چھوٹے قصبے کی کڑھائی کرنے والی خاتون ”ممتا“ کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ فلم 28ستمبرکو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔