مجھے کرکٹر بنانے کیلئے والد نے گاڑی پر چکن تک بیچی ، معین علی

مجھے کرکٹر بنانے کیلئے والد نے گاڑی پر چکن تک بیچی ، معین علی
فوٹو: فائل

لندن : انگلش آل راﺅنڈر معین علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے انہیں کرکٹر بنانے کیلئے بہت محنت کی ،انہوں نے گاڑی پرچکن فروخت کی اورمجھے گھر میں بولنگ مشین لا کر دی۔


انگلش ٹیسٹ کرکٹر معین علی نے یہ سنسنی خیز انکشاف اپنی سوانح حیات میں کیاجس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد میر پور ا?زاد کشمیر کے رہنے والے اور خطے کے روایتی والد کی طرح ہیں۔آل راﺅنڈر نے بتایا کہ ان کے والدکی شادی برصغیر کی روایت کے مطابق والدین کی مرضی سے ہوئی، 1979 میں جب میرے والد 24 سال کے تھے تو وہ اپنے جڑواں بھائی یعنی چچا شبیر کے ساتھ پاکستان گئے۔

انگلش کرکٹرکا کہنا تھا کہ والد کے پاکستان جانے پر دادی نے دونوں کی شادی کیلئے گاﺅں میں 2 بہنوں کو پسند کیااور والد نے تو شادی سے قبل والدہ کو دیکھا تک نہیں تھا۔معین علی نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے 3ماہ بعدوالد برمنگھم آ گئے تھے ، والدہ 1980 میں برطانیہ آئیںتھیں۔