عام آدمی کے لیے گیس نرخوں میں10 فیصد اضافہ کیاگیاہے، غلام سرور

عام آدمی کے لیے گیس نرخوں میں10 فیصد اضافہ کیاگیاہے، غلام سرور

اسلام آباد:حکومت کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ، عام آدمی کےلئے 50کیوبک میٹر گیس کابل 252 سے بڑھ کر 275 روپے ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق  وزیرپیٹرولیم غلام سرور کا کہنا تھا کہ  گیس کے ریٹ میں اضافے سے حکومت کو 58 ارب روپے آمدن ہوگی جبکہ برآمدی شعبے پرگیس کی قیمتوں میں اضافے کااطلاق نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ماہانہ 50کیوبک میٹرگیس استعمال کرنےوالوں کے بل میں 10 فیصداضافہ کیا گیا ہے جس سے ماہانہ 50 کیوبک میٹرگیس استعمال کرنیوالوں کوماہانہ 275 روپے اداکرناہوں گے اور ان میٹروں کواستعمال کرنےوالوں کی تعداد 35 لاکھ 61 ہزارہے۔ ماہانہ 100 کیوبک میٹرگیس استعمال کرنیوالوں کے بل میں 15 فیصداضافہ کیا گیا ہے جس سے ماہانہ 100 کیوبک میٹرگیس استعمال کرنیوالوں کو 551 روپے اداکرنے ہوں گے اور ان میٹروں کواستعمال کرنیوالوں کی تعداد 26 لاکھ 37 ہزار ہے۔

انہوں نے کہا  کہ ماہانہ 200 کیوبک میٹرگیس استعمال کرنےوالوں کے بل میں 20 فیصداضافہ کیا گیا ہے جس سے ماہانہ 200 کیوبک میٹرگیس استعمال کرنیوالوں کو 2216 روپے اداکرناہوں گے اور ان میٹروں کو استعمال کرنیوالوں کی تعداد 17 لاکھ 40 ہزارہے۔ ماہانہ 300 کیوبک میٹرگیس استعمال کرنیوالوں کے بل میں 25 فیصداضافہ کیا گیا ہے جس سے ماہانہ 300 کیوبک میٹرگیس استعمال کرنیوالوں کو 3449 روپے اداکرنے ہوں گے اور ان میٹروں کو استعمال کرنےوالوں کی تعداد 4 لاکھ 36 ہزار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماہانہ 400 کیوبک میٹرگیس استعمال کرنیوالوں کے بل میں 30 فیصداضافہ کیا گیا ہے جس سے ماہانہ 400 کیوبک میٹرگیس استعمال کرنیوالوں کو 12980 روپے اداکرناہوں گے اور ان میٹروں کواستعمال کرنےوالوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزارہے جبکہ برآمدی شعبے پرگیس کی قیمتوں میں اضافے کااطلاق نہیں ہوگا اور سی این جی سیکٹر کے گیس کے بلوں میں 40 فیصداضافہ کیا گیا ہے ۔