بانی ایم کیو ایم، اسحاق ڈار، حسین اور حسن نواز کی گرفتاری کی راہ ہموار ہو گئی

بانی ایم کیو ایم، اسحاق ڈار، حسین اور حسن نواز کی گرفتاری کی راہ ہموار ہو گئی

اسلام آباد: پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انصاف اور احتساب کے سلسلے میں ایک اہم معاہدہ طے ہونے کے بعد برطانیہ میں مقیم بانی ایم کیو ایم، اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کی گرفتاری اور ملک واپسی کی راہ ہم وار ہوگئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے کے مطابق ملزمان کی حوالگی اور پاکستانی اثاثوں کی ریکوری کے لیے دوبارہ کام کیا جائے گا۔وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اہم معاہدہ ہو گیا، جس کے بعد بڑے ملزمان کی حوالگی کی راہ ہم وار ہو گئی ہے۔

دوسری طرف وزیرِ قانون فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کچھ نہیں بتا سکتا، معاہدہ مجموعی طور پر ہے کسی انفرادی شخص یا معاملے پر نہیں۔

برطانوی وزیرِ خارجہ ساجد جاوید کہتے ہیں کہ ملزمان کی حوالگی کے سلسلے میں برطانوی کابینہ کی منظوری کے بعد کام شروع ہو جائے گا۔