فیس بک پر ڈیٹا کی چوری ، بھارتی ایجنسی سی بی آئی نے عالمی آرگنائزیشنز سے رابطہ کر لیا

فیس بک پر ڈیٹا کی چوری ، بھارتی ایجنسی سی بی آئی نے عالمی آرگنائزیشنز سے رابطہ کر لیا
کیپشن: image by facebook

ممبئی : بھارت کی کرائم تحقیقاتی ایجنسی نے فیس بک پر ڈیٹا چوری کی شکایت پر خط تحریر کر دیا ، فیس بک انتظامیہ کو شواہد بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرائم تحقیقاتی ایجنسی نے ملک میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ڈیٹا چوری کی شکایات پر فیس بک اور متعلقہ اداروں کو خط تحریر کر دیا ہے ۔

سی بی آئی نے اپنے خط میں فیس بک سے چوری ہونے والے ڈیٹااوردیگر تفصیلات سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا ، خط میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں فیس بک کے 20  کروڑ سے زائد صارفین ہیں ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈیٹا چوری کے متعلق کیمبرج اینالیٹکس اور گلوبل سائنس ریسرچ کو بھی آگاہ کیا گیا ہے ، عالمی کمپنیاں ڈیٹا کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اس کی مزید تحقیقات کا فیصلہ کریں گی۔