کالا باغ ڈیم بنانے پر صوبوں کو اعتراض ہے، بلاول بھٹو زرداری

کالا باغ ڈیم بنانے پر صوبوں کو اعتراض ہے، بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: فوٹو فائل

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ڈیمز کی مخالفت پر آرٹیکل 6 لگانے کی بات کی جا رہی ہے، آرٹیکل 6 کی بات ہورہی ہے تو سب سے پہلے مشرف کیس کی بات ہونی چاہیے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بنانے پر صوبوں کو اعتراض ہے ۔ ڈیمز کی مخالفت کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگانے کی بات لی جا رہی ہے؟ صحافی نے سوال کیا تو بلاول بھٹو بولے کہ آرٹیکل 6 لگانے کی بات کی جا رہی ہےتو سب سے پہلے مشرف کیس کی بات ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن نہ بنایا تو مشترکہ اپوزیشن کیساتھ مل کر احتجاج کیا جا سکتا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ صدر کے خطاب میں انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے مطالبے کا ذکر نہیں کیا گیا،

بلاول بھٹو نےحکومت کوانتخابات میں دھاندلی پرکمیشن بنانے کیلئے کل تک کی ڈیڈلائن دے دی اور کہا کہ دھاندلی پر کل تک پارلیمانی کمیشن نہ بنا تو پیپلز پارٹی احتجاج کرے گی۔