ترک صدر بھی نواز شریف کی پالیسی پر عمل پیرا ، اپوزیشن تنقید پر لگژری جیٹ کو تحفہ قرار دیدیا

ترک صدر بھی نواز شریف کی پالیسی پر عمل پیرا ، اپوزیشن تنقید پر لگژری جیٹ کو تحفہ قرار دیدیا
کیپشن: image by facebook

انقرہ : ترکی کے صدر طیب اردوان نے بھی سابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی پالیسی کو اپناتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کے بعد لگژری جہاز 747-8   کو امیر قطر کی جانب سے تحفہ قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر طیب اردوان نے اپوزیشن کی تنقید کو منطقی انجام تک پہنچا دیا ، اپوزیشن نے حکمران کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ حکومت نے قطر سے لکژری جمبو جیٹ بھاری قیمت میں خریدا ہے۔

ترکی صدر نے اپنے تازہ بیان میں بتایا کہ حکومت نے کوئی لگژری جہاز بھاری قیمت پر نہیں خریدا ہے بلکہ جہاز قطری امیر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا ہے۔

لگژری جمبو جیٹ کی قیمت 400  ملین ڈالر بتائی گئی ہے ، جمبو جیٹ میں 76   افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔

واضح رہے کہ ترک صدر کو اپوزیشن کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ انھوں نے اپنے سفر کے لیے قطر سے انتہائی قیمتی لگژری طیارہ خریدا ہے۔