برطانیہ: منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستانی سیاسی شخصیت کی گرفتاری

برطانیہ: منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستانی سیاسی شخصیت کی گرفتاری
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لندن :  منی لانڈرنگ کے الزام میں ایک پاکستانی سیاسی شخصیت اور ان کی اہلیہ کو برطانیہ میں گرفتار کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ پاکستانی جوڑے کو لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے انٹرنیشنل کرپشن یونٹ نے سرے کاؤنٹی سے گرفتار کیا اور یہ گرفتاری برطانیہ میں 8 ملین پاؤنڈ کی جائیداد کے قانونی ذرائع فراہم نہ کرنے پرعمل میں آئی۔

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق پاکستانی سیاسی شخصیت کو انٹرنیشنل کرپشن یونٹ نے گرفتار کیا جبکہ نیب اورایف آئی اے نے بھی اس اہم گرفتای میں تعاون کیا۔ بعدازاں دونوں کو تفتیش کے بعد ضمانت پر چھوڑ دیا گیا، دونوں سے8 ملین برطانوی پاؤنڈزکی جائیداد سے متعلق تفتیش کی گئی۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کے دورۂ اسلام آباد کے موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب سے متعلق ایک معاہدہ کیا گیا ہے جس کا مقصد مختلف جرائم کے خاتمے کے لیے معاونت کرنا ہے۔

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب سے متعلق ایک معاہدہ بھی کیا گیا جس کا مقصد مختلف جرائم کے خاتمے کے لیے معاونت کرنا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد اکبر نے کہا کہ معاہدے کا مقصد لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہے جبکہ ملزمان کے تبادلے کے معاہدے کی تجدید بھی کریں گے۔