انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات ، پیپلزپارٹی نے حکومت کو کل تک کی ڈیڈ لائن دے دی

انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات ، پیپلزپارٹی نے حکومت کو کل تک کی ڈیڈ لائن دے دی
کیپشن: image by ppp

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی نے کل تک حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیشن بنانے کیلئے حکومت کو ڈیڈلائن دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیشن بنانے کیلئے حکومت کو کل تک کی ڈیڈلائن دے دی ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے کہا کہ کل تک پارلیمانی کمیشن بنانے کا انتظار کریں گے اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ حکومت کل تک انتخابی دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیشن تشکیل دے۔

انھوں نے کہا کہ کل تک پارلیمانی کمیشن نہ بنا تو احتجاج کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔