عدنان سمیع خان پر پاکستانی ہوتے ہوئے جائیداد خریدنا مہنگا پڑگیا

عدنان سمیع خان پر پاکستانی ہوتے ہوئے جائیداد خریدنا مہنگا پڑگیا

بھارتی عدالت نے گلوکار عدنان سمیع کو  سزا دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے عدنان سمیع پر بھارت میں پاکستانی شہری ہوتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ بھارت کی فارن ایکسچینج میجمنٹ ایکٹ کی ایپلیٹ ٹربیونل نے عدنان سمیع پر 50 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔
یہ جرمانہ عدنان سمیع کو ریزرو بینک آف انڈیا کی پیشگی اجازت کے بغیر بحیثیت پاکستانی شہری 2003 میں بھارتی شہر ممبئی میں آٹھ فلیٹس خریدنے پر عائد کیا گیا۔ تاہم ٹربیونل نے 2010 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اسپیشل ڈائریکٹر (ممبئی) کی جانب سے جائیداد کی ضبطگی کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔


جبکہ جرمانے کی سزا کو 20 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ بھارتی روپے کر دیا گیا ہے۔جرمانے کی رقم 12 ستمبر کو جاری ہونے والے حکم کے تین ماہ کے اندر ادا کرنا لازمی ہے۔ خیال رہے کہ قبل ازیں عدنان سمیع نے 10 لاکھ روپے جمع کروائے تھے۔ یہ فیصلہ عدنان سمیع کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اسپیشل ڈائریکٹر (ممبئی) کی جانب سے جائیداد ضبطگی کے حکم کے خلاف دائر کی جانے والی اپیل کی سماعت پر کیا گیا۔

گلوکار عدنان سمیع پر بھاری ج±رمانہ عائد ہونے پر ایک صارف نے لکھا کہ بھارتی گورنمنٹ نے 8 فلیٹ بغیر مناسب قانونی کارروائی کے خریدنے پہ 50 لاکھ انڈین روپے جرمانہ کیا اور سمیع نے 10 لاکھ جمع کروا دیا۔