سینیٹر مشتاق احمد نے اسدقیصر کو غلام سپیکرقراردے دیا

سینیٹر مشتاق احمد نے اسدقیصر کو غلام سپیکرقراردے دیا

اسلام آباد :جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد نے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں  سپیکر اسدقیصرکی طرف سے  فیٹف سے متعلق ترامیم   ضابطے کے مطابق پیش کرنے کی اجازت نہ دینے پر شدید احتجاج کیا۔

اسدقیصر کو غلام سپیکر قراردے دیا نشست پر کھڑے ہوگئے اور کہا کہ آپ (سپیکر) ایف اے ٹی ایف کی غلامی میں پارلیمنٹ کی توہین کررہے ہیں، سپیکر صاحب آپ نے رولز کو بلڈوز کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر محمدشہباز شریف  پی پی پی چیرمین بلاول بھٹوزرداری امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحقسمیت دیگر سرکردہ اپوزیشن حکومت رہنما موجود تھے۔ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹر مشتاق احمد کا ان کے احتجاج میں مکمل ساتھ دیا۔

خلاف ضابطہ کاروائی چلانے کی مشتاق احمد بار بار نشاندہی کرتے رہے اور کہا کہ غلامی  میں ایسا کر رہے ہیں۔اسد قیصر نے پشتومیں کہا کہ آپ میرے علاقے ہیں  آپ بہت اچھے مقرر ہیں میں آپ کو اچھی طرح جانتا ہوں، بہت اچھے مقرر ہیںحوصلہ رکھیں۔جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ قواعد کے مطابق ترامیم پر بات کرنا میرا استحقا ق ہے ۔

اسدقیصر نے کہا کہ  سینیٹر مشتاق صاحب آپ اور میں صوابی سے ہیں، اس کا خیال ہے،   سینیٹر مشتاق نے کہا کہ آپ دستور کا اور اس ایوان کا خیال کریں اس دوران جماعت اسلامی کے رہنما نے اسپیکر ڈائس پر بھی جاکر اجلاس خلاف ضابطہ چلانے پر احتجاج کیا  اپوزیشن کی طرف سے ان کی زبردست پزیرائی کی گئی اور ڈیسک بجائے جاتے رہے