پاکستان میں دل کی بیماریوں سے اموات کی تعداد4 لاکھ سے تجاوز کرگئی ‘ رپورٹ

پاکستان میں دل کی بیماریوں سے اموات کی تعداد4 لاکھ سے تجاوز کرگئی ‘ رپورٹ

لاہور:پاکستان میں گزشتہ 3 برسوں سے دل کی بیماریوں سے اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اورعالمی ادارہ صحت کے مطابق اب یہ تعدادسالانہ 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جو ملک میں ہونے والی کل اموات کا 29 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے پاکستان میں 2015 تک سالانہ ڈھائی لاکھ افراد دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے تھے جو کہ ملک بھر میں ہونے والی اموات کا 19 فیصد تھا مگر عالمی ادارہ صحت کے مطابق صرف 3 سالوں میں دل کی بیماریوں کے نتیجے میں ہونے والی اموات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب یہ شرح 29 فیصد ہوگئی ہے جو کہ سالانہ 4لاکھ 6ہزار 870 اموات تک جاپہنچی ہیں۔