چوہدری محمد اکرم ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال میں جدید ترین سٹیٹ آف دی آرٹ الٹراساؤنڈ مشین کی تنصیب

چوہدری محمد اکرم ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال میں جدید ترین سٹیٹ آف دی آرٹ الٹراساؤنڈ مشین کی تنصیب

لاہور: چوہدری محمد اکرم ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال میں جدید ترین سٹیٹ آف دی آرٹ الٹراساؤنڈ مشین کی تنصیب کردی گئی ۔

نیوٹی وی کےمطابق محمداکرم ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال میں  نصب کی جانے والی  جدید ترین الٹرساؤنڈ مشین اس وقت پاکستان کے چند معروف ترین ہسپتالوں میں ہی موجود ہے ۔ 

سپیرئیر گروپ کی جانب سے شروع کیے گئے اس جدید ترین ہسپتال میں جہاں عوام کو طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں وہی غریبوں ، ناداروں اور مستحق افراد کو علاج معالجے کی مفت سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں ۔

تصویر۔۔۔۔ چوہدری محمد اکرم ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال میں جدید ترین سٹیٹ آف دی آرٹ الٹراساؤنڈ مشین کی تنصیب
تصویر ۔۔۔۔ چوہدری محمد اکرم ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال میں جدید ترین سٹیٹ آف دی آرٹ الٹراساؤنڈ مشین کی تنصیب مکمل 

چار سو بیڈز پر مشتمل جدید ترین ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ الٹرساؤنڈ مشین کی تنصیب سے مریضوں انتہائی پیچیدہ ٹیسٹ بھی آسانی سے کیے جاسکتے ہیں ۔

چوہدری محمد اکرم ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال میں بہترین ہیلتھ سروسز فراہم کی جاتی ہیں جن میں ، میڈیسن ، گائنی  او بی ایس، جنرل سرجری ، پین کلینک، آئی، ای این ٹی ، ریڈیالوجی ، اور جدید ترین لیب موجود ہے ۔

 اس کے ساتھ ساتھ  بے اولاد جوڑوں کے لیے انفرٹیلیٹی کلینک ، نیوناٹالوجی شعبہ بھی قائم کیا جاچکاہے ۔ دل کی بیماری اور دل کے آپریشن کی جدید ترین سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔

ٹھوکر نیاز بیگ سے صرف سترہ کلومیٹر کی مسافت پر لاہور کا جدید ترین چوہدری محمد اکرم ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال کے ڈاکٹر ، پیر ا میڈیکس  24 گھنٹے سال کے تین 365 دن بڑی مستعدی سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔