ملک بھر میں کورونا  کے 6 مریض انتقال کر گئے،545افراد میں کورونا کی تصدیق

ملک بھر میں کورونا  کے 6 مریض انتقال کر گئے،545افراد میں کورونا کی تصدیق

اسلام آباد: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد 6399ہو گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  545  افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت ملک میں 593 کورونا وائرس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد3 لاکھ 3 ہزار634 ہے جن میں سے 2لاکھ91 ہزار 169مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت ملک میں ایکٹو وائرس کے مریضوں کی تعداد 6066 ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 95.9 فیصد ہے جبکہ مرنے والے مریضوں کی شرح 2.1 فیصد ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 409 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ کورونا وائرس کے کل  مریضوں، انتقال کرنے والے افراد، صحتتیاب ہونے والے مریضوں  اور ایکٹو کیسز کی تعداد کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق آزاد جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 2451 ہے جن میں سے 2231 مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 66 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

آزادکشمیر میں ایکٹو کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 154 رہ گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3336 ہے جن میں سے 2894 مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 79 مریضوں کا انتقال ہو چکا ہے۔ گلگت بلتستان میں ایکٹو کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 363 رہ گئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 13798 ہے۔ 12770 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بلوچستان میں وائرس کے 145 مریضوں کا انتقال ہوا ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 883 ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل 16005 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 15453 مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 178 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔ اسلام آباد میں ایکٹو وائرس مریضوں کی تعداد 374 رہ گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے کل 37185 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 35287 مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 1257 مریضوں کا انتقال ہوا ہے جبکہ ایکٹو مریضوں کی تعداد 641 رہ گئی ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 98041 ہے جن میں سے 94721 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 2223 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔

صوبے میں ایکٹو وائرس کے مریضوں کی تعداد 1097 ہے۔ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے کل ایک لاکھ بتیس ہزار آٹھ سو اٹھارہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ایک لاکھ ستائیس آٹھ سو تیرہ مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں سندھ میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2451 ہے جبکہ صوبہ میں ایکٹو کورونا وآئرس مریضوں کی تعداد 2554 ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 31808 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے کل 3056795 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔پاکستان کے 735اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920ہے۔ملک میں 132ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔