سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب صوبے کی طرف پہلا قدم ہے، عثمان بزدار

سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب صوبے کی طرف پہلا قدم ہے، عثمان بزدار

ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی طرف پہلا قدم ہے۔

ملتان میں سول سیکریٹریٹ جنوبی پنجاب کی سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہا الیکشن سے پہلے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا وعدہ کیا تھا۔عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کیلئےمحنت کرنی پڑی۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ وعدے کی جانب پہلا قدم ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ بھی ہم ہی بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان میں متی تل روڈ پر جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بنانے کا اعلان کردیا۔ ملتان میں جنوبی سیکریٹریٹ 500 کنال اراضی پر محیط ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیکریٹریٹ کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے۔ سیکریٹریٹ میں دفاتر، رہائش گاہیں، سی ایم آفس، مسجد کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ سیکریٹریٹ کی عمارت 5 منزلہ ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اپنے کام کے سلسلے میں لاہورنہیں آنا پڑے گا۔ جنوبی پنجاب کے رہائشیوں کے مسائل مقامی سطح  پر حل ہوں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملتان جم خانہ کلب بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔ انہوں نے نشتر اسپتال ٹو کے کام جلد مکمل کرکے فنکشنل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اسپتال میں 500 بیڈز رکھے گئے ہیں۔ یہ منصوبے 5 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کیلئے بھی فنڈز فراہم کردیے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے لیے 33 فیصد بجٹ دوبارہ ریفنڈ کیا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ آمد کے موقع پر   افتتاحی تقریب میں بدنظمی کا شکار ہوگئی۔ قریب کے مرکزی بینر پر عمران خان کی تصویر نا لگانے پر کارکنان نے احتجاج کیا،،پولیس نے  بدنظمی پھیلانے والوں کو پنڈال سے باہر نکال دیا۔