نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سیکرٹری خارجہ کو ارسال

نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سیکرٹری خارجہ کو ارسال
کیپشن: دفتر خارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو
نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سیکرٹری خارجہ کو ارسال
نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سیکرٹری خارجہ کو ارسال
نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سیکرٹری خارجہ کو ارسال

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سیکرٹری خارجہ کو ارسال کردیے گئے اور دفترخارجہ کو برطانیہ میں ہائی کمیشن کےذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی 22 ستمبر اور دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنانے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت کے دوران نواز شریف کی حاضری کے لیے جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تعمیل کے لیے سیکرٹری خارجہ کو ارسال کر دیے ہیں اور دفتر خارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا گیا ہے۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عدالتی احکامات کی روشنی میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سیکرٹری خارجہ کو ارسال کیے۔

سیکرٹری دفتر خارجہ کو کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی 22 ستمبر اور اس کے بعد دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنائی جائے۔ 

خیال رہے کہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت پر نواز شریف کی حاضری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔