لاہور سے 5 افراد کی لاشیں برآمد، پولیس میں کھلبلی مچ گئی  

The bodies of 5 people were recovered from Lahore
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہونے سے پولیس میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ 

تفصیل کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں سے ایک ہی روز میں پانچ افراد کی لاشیں ملنے سے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لاشیں ملنے پر اعلیٰ حکام نے پولیس افسران سے فوری طور پر اس کی انوسٹی گیشن کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطا بق کاہنہ میں ایک گھر سے 36 سالہ نوجوان کی دو روزہ لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ وحدت روڈ میں بھی ایک گھر سے ایک شخص کی تقریباً ایک روز پرانی لاش ملی ہے۔

اس کے علاوہ سٹی ڈویژن کی حدود سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ تمام لاشیں تھانہ لار اڈا، نولکھا اور ٹبی سٹی کی حدود سے برآمد ہوئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے تینوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پوسٹ مارٹم کے لئے ان افراد کی لاشوں کو مردہ خانے جمع کر دیا گیا ہے۔