ضلع خیبر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی 

ضلع خیبر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

جمرود: پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع خیبر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کیساتھ ساتھ ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 
ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کی جانب سے یہ پابندی عائد کی گئی ہے جس کا مقصد پولیو مہم کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے۔ اس حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع خیبر کی تینوں تحصیلوں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ 
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں سفر کیلئے صرف اور صرف رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں استعمال کی جائیں جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔