چین کے مغربی صوبے میں شدید زلزلہ ، 5 ہلاک سینکٹروں زخمی ، ہزاروں بے گھر

چین کے مغربی صوبے میں شدید زلزلہ ، 5 ہلاک سینکٹروں زخمی ، ہزاروں بے گھر

بیجنگ : چین کے مغربی صوبے میں شدید زلزلے سے بھاری جانی ومالی نقصان ہوا ہے ۔ مغربی صوبے سچوان میں آنے والے زلزلے کی شدت  ری ایکٹر سکیل پر 6.0 ریکارڈ کی گئی ۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے سے مرنے والے اب تک افراد کی تعداد 5 ہوچکی ہے جبکہ 80 افراد زخمی اور بیس کی حالت تشویشنا ک ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق چین کے مغربی صوبے سیچوان میں شدید زلزلہ آیا ہے ۔جمعرات کی شام  کو آنے والے زلزلے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور متعدد عمارتیں لرز کر رہ گئیں ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی کئی دل دہلا دینے والی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی  ہیں ۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے 24 ہزار گھر متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں شہری بے گھر ہوگئے ۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثر ہونے والے 76 ہزار افرا دکو ریسکیو کرالیا گیا ۔ 

مقامی حکام نے بتایا کہ زلزلے سے چوبیس ہزار سے زائد گھر متاثر ہوئے جبکہ 76 ہزار شہریوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

 سی ای این سی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز شمال طول البلد تھا۔

سیچوان صوبے کی انتظامیہ نے ایمر جنسی نافذ کرتے ہوئے ریسکیو کا کام شروع کردیا ہے ۔ حکام نے شہریوں کو آفٹر شاکس کے حوالے سے بھی وارننگ دے دی ہے ۔