پاکستان میں کوئی سیکورٹی رسک نہیں ہے ، شیخ رشید

پاکستان میں کوئی سیکورٹی رسک نہیں ہے ، شیخ رشید

اسلام آباد : وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ 5 بجے اہم اعلان کروں گا ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے ملتوی ہونے پر وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام ادارے الرٹ ہیں اور تمام سیکورٹی انتظامات کرکے ہی سیریز کا انعقاد کیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ  نے سیکورٹی خدشات پر پاکستان کے ساتھ سیریز ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا تاہم وزیر اعظم کے اپنی نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو فون کرنے کے باوجود دورہ ملتوی کردیا گیا۔