نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر سابق کرکٹر برس پڑے

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر سابق کرکٹر برس پڑے

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ ختم کرنے پر سابق کرکٹرز کا پارہ ہائی ہوگیا ۔

سپیڈ سٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ   نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ کو قتل کردیا۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی آئی تھی اور وہ کئی روز تک پاکستان میں مقیم رہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک  ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ میں ا س کا جواب دیں گے  ۔ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی 20  پر توجہ دینی چاہئے  ۔ 

سپیڈ سٹار نے کہا کہ سیکورٹی خدشات تو دنیا کے ہر ملک میں ہیں جب نیوزی لینڈ میں ایک شخص نے مسلمانوں  کو قتل کردیا تھا تو انہوں نے کیا کیا تھا ۔ 

کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی طرف سے دورہ منسوخ کرنا افسوسناک ہے۔کرکٹ کے چاہنے والوں کے لئے یہ ایک بری خبر ہے ۔ 

پاکستان کے سابق سپین باؤلر مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے کرکٹ بورڈز کو سپورٹ کیا ہے ۔ نیوز ی لینڈ کو پاکستان پر اعتماد کرنا چاہئے تھا ۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تین سال سے سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں رہا ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان میں کھیلنا چاہئے تھا ۔ 

نیوزی لینڈ کی ٹیم کو یکطرفہ طورپر فیصلہ نہیں کرنا چاہئے تھا ۔