بجلی کی قیمتوں میں 21 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں 21 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 21 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے اور اس حوالے سے 29 ستمبر کو سماعت ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرا دی ہے جس پر 29 ستمبر کو سماعت کی جائے گی۔ 
ذرائع کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگست کے مہینے میں 13 ارب 63 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور بجلی کی مجموعی لاگت 137 ارب روپے رہی۔ 
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی جبکہ ایل این جی سے بجلی کی لاگت 24 روپے فی یونٹ رہی۔
سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ ایران سے 20 روپے فی یونٹ بجلی درآمد کی گئی جبکہ کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 20 روپے فی یونٹ رہی اور 27 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی۔

مصنف کے بارے میں