غیر قانونی طریقے سے کراچی داخل ہونے والے 7 افغان باشندے گرفتار

غیر قانونی طریقے سے کراچی داخل ہونے والے 7 افغان باشندے گرفتار

کراچی: عوامی کالونی پولیس نے غیرقانونی طریقے سے سرحد عبور کرکے کراچی میں داخل ہونے والے7 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کورنگی عوامی کالونی پولیس نے علاقہ گشت کے دوران کورنگی سنگر چورنگی کے قریب سے 7 غیر ملکی افغانی باشندوں کو گرفتار کیا اور انہیں قانونی کارروائی کیلئے تفتیشی حکام کے سپرد کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانی باشندے غیر قانونی طورپر بنا کسی ملکی شناخت کے کورنگی سنگر چورنگی پر گروہ کی صورت میں مشکوک حالت میں موجود تھے۔

گرفتار افغان باشندوں کے نام بظاہر خداداد، سرفراز، عبدالخالق، عبداللہ، ابراہیم، طاہر، مولاداد اور شاری گل معلوم ہوئے جبکہ ان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ فنگر پرنٹ سے چیک کیا جارہا ہے۔

مصنف کے بارے میں