دمشق ائیرپورٹ کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں 5 شامی فوجی ہلاک

دمشق ائیرپورٹ کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں 5 شامی فوجی ہلاک

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق میں ائیرپورٹ کے قریب اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں 5 شامی فوجی ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں کے مطابق صیہونی فوج کے دمشق ائیر پورٹ پر کئے گئے فضائی حملے میں 5 شامی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ شامی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب شام کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شامی فضائی دفاع نے اسرائیل کے حملے کو ناصرف روکا بلکہ کارروائی کرتے ہوئے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرانے میں کامیاب بھی ہو ئے جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کرتی۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کی وجہ سے ائیرپورٹ پر پروازوں کے آپریشن متاثر ہونے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ حملے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 45 منٹ پر کئے گئے اور شہر کے جنوبی حصے کو نشانہ بنایا گیا۔ 
برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے شام اور لبنان میں حزب اللہ سمیت دیگر اتحادیوں کو ہتھیار پہنچانے کیلئے ایران کی فضائی سپلائی لائنوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کیلئے شام کے ہوائی اڈوں پر حملے تیز کر دئیے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں