کوئی چاہے نہ چاہے عام انتخابات ہی مسئلے کا حل ہے:فوادچودھری

کوئی چاہے نہ چاہے عام انتخابات ہی مسئلے کا حل ہے:فوادچودھری

اسلام آباد:  پی ٹی آئی رہنما  فواد چود ھری کا کہنا ہےکہ پورے ملک میں سیلاب سے تباہی ہوئی ہے اس کا دلی صدمہ ہے، اوورسیزپاکستانیز نےعمران خان کی ٹیلی تھون میں دل کھول کر حصہ ڈالا، اوورسیزپاکستانیز نے چندگھنٹے میں اربوں روپے جمع کرائے ۔


بنی گالا میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا شیخ رشید کے ساتھ میڈیا بریفنگ میں  ترجمان پی ٹی آئی  فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش ہے،ملک بھر میں ڈکیتی،چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوچکا ہے،لوگوں کو روٹی کے مسائل درپیش  ہیں جس سے  جرائم میں اضافہ ہوکا ہے ،4 ماہ میں ڈھائی لاکھ سے زائد لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں،ملک بہت بڑے معاشی بحران کی  طرف بڑھ رہا ہے، ملک میں فیکٹریاں بند ہورہی ہیں،لوگ تیزی سے بیروزگار ہورہے ہیں،

فوادچودھری نے مزید کہا ہماری جدوجہد عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کیلئے جاری رہے گی، مہنگائی کیخلاف احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی تمام  تنظیموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں،مہنگائی سے عام آدمی کی کمرٹوٹ چکی ہے،اس پر احتجاج کیا جائےگا،  4 ماہ میں ڈھائی لاکھ سے زائد لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں،آنے والے وقت میں 10 لاکھ لوگوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ 
 
سابق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہاملک میں پہلے سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا ،اب معاشی عدم استحکام آنےوالا ہے، وزیرخزانہ نے سوائے رونے کے کوئی معاشی پلان نہیں دیا،

عمران خان کے حوالے سے فواد چودھری  کا کہنا تھا  کور کمیٹی  نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا  ہے، اس وقت فوری انتخابات کے علاوہ اور کوئی حل موجود نہیں، ملک بہت بڑے معاشی بحران کی  طرف بڑھ رہا ہے۔ کوئی چاہے یا نہ چاہے ملک انتخابات کی طرف جائے گا،پاکستان کے سیاسی فیصلے یہاں کے لوگوں نے ووٹ سے کرنے ہیں،پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے اگر کوئی حکومت آئین سے ماورا بنےگی وہ مارشل لا سے تصور ہوگی۔

شہبازگل پر ہونے والے تشدد  پر ان  کا کہنا تھا  کہ تشدد کی پر زور  مذمت کرتے ہیں ۔ چاہتے ہیں الیکشن کیلئے بغیر کسی نقصان کے آگے بڑھیں، ہمارے راستے روکنے کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی، پاکستان کے عوام اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہوں گے اور حقوق لےکررہیں گے، کسی فساد کے بغیر الیکشن کی طرف بڑھنا ہی ملک کے مفاد میں ہے ۔