ڈیل کی خواہش عمران خان کی ہے پنڈی کی نہیں، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں: سینئر صحافی کا انکشاف 

ڈیل کی خواہش عمران خان کی ہے پنڈی کی نہیں، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں: سینئر صحافی کا انکشاف 
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی ۔ اس حوالے سے تمام بیانات انتہائی مبالغہ آمیز ہیں۔ 

پاکستان کے سب سے معتبر اور سینئر صحافی و اینکرپرسن طلعت حسین نے اپنے ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نام نہاد ڈیل کے حوالے سے تمام بیانات انتہائی مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں۔

انہوں نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈیل میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ڈیل بنی گالہ کی خواہش ہے پنڈی کی نہیں ۔

واضح رہے کہ چند دن پہلے خبر آئی تھی کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی ایوان صدر میں مبینہ طور پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے اور تمام معاملات طے پاگئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں