عمران خان جتنی مرضی ملاقاتیں کرلیں، آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نواز شریف کے مشورے سے ہوگا: خرم دستگیر 

عمران خان جتنی مرضی ملاقاتیں کرلیں، آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نواز شریف کے مشورے سے ہوگا: خرم دستگیر 
سورس: File

گوجرانوالہ : وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے  کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ لندن میں نواز شریف کے مشورے سے کریں گے۔

گوجرانوالا میں نیوز کانفرنس کرتے خرم دستگیر کا کہنا تھاکہ نیٹ میٹرنگ کے نظام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، جن لوگوں کے گھر سولر لگے ہیں ان کیلئے کوئی تبدیلی نہیں، اکتوبر سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی آجائے گی۔

آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ لندن میں نواز شریف کے مشورے سے کریں گے۔ عمران خان کا نام لیے بغیر کہاکہ یہ جتنی مرضی ملاقاتیں کرلیں، آخر فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے۔

خرم دستگیر کا  کہنا تھا کہ عمران خان اگر عوام کے خیر خواہ ہیں تو ان کو خیر پور ناتھن شاہ جانا چاہیے۔ مریم نوازپارٹی کی نائب صدرہیں پارٹی میں اختلاف رائے ضرور ہوتا ہے۔

مصنف کے بارے میں