خبردار !ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھنا  نقصان دہ  ہو سکتا ہے

 خبردار !ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھنا  نقصان دہ  ہو سکتا ہے

ٹک ٹاک ویڈیوز انسانی دماغ اور صحت پر برے اثرات مرتب کرتی ہیں 
 
  حال ہی چین میں 1000 سے زیادہ TikTok صارفین پر تحقیق کی گئی ۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ مقبول ایپ ٹک ٹاک کے دن بھر  استعمال  سے ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ ہوتی ہے اور یہ تھکاوٹ نیند  اور کارکردگی میں کمی کا باعث بنتی ہے ۔ 

ماہرین صحت  کا کہنا ہے کہ آپ کا دماغ اس تلاش میں رہتا ہے کہ  "TikTok    کی اگلی ویڈیو سب سے زیادہ مزے دار، سب سے زیادہ زیر بحث، یا سب سے زیادہ دلکش ویڈیو ہو سکتی ہے جسے آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہو گا"۔"آپ تھکے ہوئے ہونے کے باوجود دیر تک جاگتے ہیں، کیونکہ آپ کا دماغ دلچسپ تفریح ​​کو ترس رہا ہے۔ 

ہر وقت خاص طور پر رات کے وقت  تفریحی ویڈیوز کی تلاش  ناکافی نیند کا سبب بنتی ہیں ،جس سے انسان کی جسمانی ، ذہنی صحت  ، پڑھائی اور کام کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے ۔