اسلام آباد راولپنڈی، خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد راولپنڈی، خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: اسلام آباد سمیتملک کے دیگر  شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے  مطابق اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، خیبرپختونخوا میں سوات، چترال، مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

دوسری جانب راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 180 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔

زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آ گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔