سعودی شوری کونسل کے سربراہ بھی خواتین کی ڈرائیونگ حق میں بو ل پڑے

سعودی شوری کونسل کے سربراہ بھی خواتین کی ڈرائیونگ حق میں بو ل پڑے

جدہ:سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے یا نہ دینے کے بارےمیں شہریوں سمیت سرکاری حکام کی بڑی تعداد بٹی  ہوئی نظر آتی ہے ۔کچھ تو ڈرائیونگ کے حق میں ہیں مگر کچھ اس کے سخت مخالفت میں ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی شوری کونسل کی اقتصادی اور توانائی کمیٹی کے سربراہ عبدالرحمان الرشید نے خواتین ڈرائیونگ کی حمایت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ میں مہارت حاصل کرنے اور فعال بنانے کے لئے ایک واضح نظام موجود ہے ۔ 

عرب نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں عبدالرحمان الرشید نے کہا کہ اس مسئلے پر شوری کونسل کے اراکین کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے ڈرائیونگ کے مسئلے پر کونسل میں اظہار خیال کیا گیا ہے اور شعبہ ٹریفک کے پاس خواتین کو اس سے دور رکھنے کے حوالے سے کوئی قانونی جواز نہیں ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی ڈرائیونگ پر کوئی شرعی پابندی نہیں ہے۔