اسپین بولدک :فوجی کیمپ کا اسلحہ ڈپو دھماکوں سے گونج اٹھا

اسپین بولدک :فوجی کیمپ کا اسلحہ ڈپو دھماکوں سے گونج اٹھا

چمن :افغان سرحدی علاقے اسپین بولدک کے فوجی کیمپ میں دھماکوں سے 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، واقعے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دھماکوں کے بعد پاک افغان سرحد پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

افغان حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکوں کے باعث چمن شہر بھی لرز اٹھا، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ ڈپومیں مسلسل دھماکوں سے فوجی کیمپ میں آگ لگ گئی، اسلحہ ڈپو میں دھماکوں کے بعد اطراف میں واقع متعدد گھر منہدم ہوگئے۔

اسلحہ ڈپو میں دھماکوں کے بعد کئی سیکورٹی اہلکار لاپتا ہوگئے، افغان حکام نے اسلحہ ڈپو میں آگ لگنے کے بعد قریبی آبادی کو نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔