امریکا کی فوجی کاروائی کو مکمل جنگ سمجھا جائے گا،شمالی کوریا

امریکا کی فوجی کاروائی کو مکمل جنگ سمجھا جائے گا،شمالی کوریا

ٹوکیو :امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی اپنی انتہاکو پہنچ رہی ہے،شمالی کوریا کے اعلیٰ حکام کاکہناہے ہم میزائل تجربات جاری رکھیں گئے،شمالی کوریا وزیر خارجہ کا کہنا کہ ہم ہفتہ وار اور ماہانہ اور بنیادوں پر اپنے میزائل تجربات جاری رکھیں گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ اس قدر غیر ذمہداری کا ثبوت دیتا ہے کہ وہ فوجی کارروائی کرے تو اس کا نتیجہ مکمل جنگ ہوگا۔اس سے قبل امریکی نائب صدر مائیک پینس کا کہنا تھا کہ امریکہ کا شمالی کوریا کے حوالے سے سٹریٹیجک صبر کا دور ختم ہوگیا ہے۔وہ اتوار کو شمالی کوریا کی جانب سے میزائل کے ناکام تجربے کے چند ہی گھنٹوں بعد جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول پہنچے تھے۔
امریکہ اور شمالی کوریا کی جانب سے شعلہ بیان بازی کے بعد کوریائی جزیرہ نما پر کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔اس سے قبل امریکہ کے اعلیٰ سکیورٹی مشیر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں پر بڑھتے تناو¿ کے باعث امریکہ اور چین اس حوالے سے 'کئی تجاویز' پر غور کر رہے ہیں۔