لکس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ٹینا ثانی کے نام

لکس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ٹینا ثانی کے نام

لاہور:ٹینا ثانی کا شمار پاکستان کے معروف گلوکاروں میں ہوتا ہے اور نہ صرف کلاسیکی موسیقی بلکہ موسیقی کی مختلف صنفوں میں طبع آزمائی کی جس میں غزل بھی شامل ہے ۔ انہوں نے نظام الدین خان، چاند امروہی اور مہدی حسن سے ٹریننگ حاصل کی، اور پاکستان کی میوزک انڈسٹری پر اپنا گہرا اثر چھوڑا۔
پاکستان کی یہ معروف گلوکارہ ٹینا ثانی اس سال کے لکس اسٹائل ایوارڈز میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گی۔لکس اسٹائل ایوارڈز میں اس سال ٹینا ثانی کو ان کے بہترین میوزکل کیریئر کے لیے لائف ٹائم اچیومنٹ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا ’میرے لیے یہ بےحد فخر کی بات ہے، جب بھی ایسا کوئی ایوارڈ ملتا ہے میں یہی سوچتی ہوں کہ میں زندگی میں اب اس مقام پر آگئی ہوں جہاں میں اور بہت کچھ بھی کرنا چاہتی ہوں‘۔