اقوام متحدہ میں شمالی کوریاکے سفیر نے امریکاکو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی

اقوام متحدہ میں شمالی کوریاکے سفیر نے امریکاکو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی

واشنگٹن:شمالی کوریا ورامریکا کے درمیان کشیدگی کوئی نئی بات نہیںہے شمالی کوریا لاتعداد دفعہ امریکا کوایٹمی حملے کی دھمکی دے چکا ہے،لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے آتے ہی شمالی کوریا کے خلاف عملی اقدمات کرنے کا فیصلہ کرلیا امریکا نے کوریائی خطے میں اپنے اتحادیوں اور جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ ملکر شمالی کوریا کے خلاف فوجی کاروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔
اب اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آنے والی جنگ کے بارے میں خبردار کیا ہے اور کھلے الفاظ میں امریکا کو ا یٹمی حملے کی دھمکی دی ہے۔یہ پریس کانفرنس ٹھیک اس وقت کی گئی جب نائب امریکی صدر پنس جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے سرحدی علاقے کا دورہ کر رہے تھے۔ اورانھوںنے شمالی کوریا کی قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا شمالی کوریا ہمارے صبر اور ہماری فوجی طاقت کا غلط اندازہ نہ لگائے۔
دوسری طرف شمالی کوریا کے سربارہ کاکہنا ہے کہ علاقے میں جنگ کے حالات پیداہو رہے ہیں جو کسی بھی وقت بڑی جنگ میں تبدیل ہو سکتے ہیں اور اس اسکا نتیجہ صرف ایٹمی حملہ ہو گا۔یاد رہے دو دن پہلے شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام ہو گیا تھا اور شمالی کوریا نے چھٹے ایٹمی تجربے کوبھی موخر کر دیا تھا