سعودی عرب میں خاتون اینکر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والا گرفتار

سعودی عرب میں خاتون اینکر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والا گرفتار

جدہ :سعودی سیکورٹی حکام نے لائیو پروگرام کے دوران خاتون میزبان کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر چینل انتظامیہ نے ایک ٹیلی فون نمبر کے خلاف پولیس میں درخواست دی جس کے بعد کارروائی کے بعد ایک مصری شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔

سعودی پولیس کے ترجمان کرنل فواد بن جمال نے میڈیا کو بتایا کہ چینل کے سی ای او نے ایک درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا کہ یہ اس فون نمبر سے کال کر کے ہماری خاتون میزبانوںکے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔

درخواست کے بعدسعودی پولیس نے ٹیلی فون کے لوکیشن کو ٹریس کرنے کی کوششیں شروع کردی تھیں ، اس دوران مکہ اور طائف پولیس نے فون کی لوکیشن ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

گرفتار 46سالہ مصری شخص نے جرم تسلیم کرلیا پولیس نے مجرم کو گرفتار کرکے اس کا موبائل قبضے میں لے لیا۔تحقیقاتی بیورو کاکہنا تھا کہ پولیس سائبر کرائم کے حوالے سے قانون سازی ضرورت ہے.