ترک ریفرنڈم پر عالمی تنقیدکے با وجود ٹرمپ کی ترک صدر کو مبارکباد

ترک ریفرنڈم پر عالمی تنقیدکے با وجود ٹرمپ کی ترک صدر کو مبارکباد

واشنگٹن:ترکی میں ریفرنڈم پر عالمی مبصرین کی تنقید جاری ہے جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے ترک صدر کو فون کرکے ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارک باد دی۔ترک صدر کا کہنا ہے کہ عالمی مبصرین اپنی اوقات میں رہیں۔وائٹ ہاﺅس کے ترجمان شان اسپائیسر نے کہا کہ امریکا ترکی ریفرنڈم پر عالمی مبصرین کے تحفظات کو دیکھ رہا ہے اور اس حوالے سے عالمی مبصرین کی حتمی رپورٹ کاانتظارہے۔

جرمنی کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریفرنڈم میں بڑے کم مارجن سے کامیابی کے بعد صدر اردوان پر بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے کیونکہ اس ریفرنڈم کے نتیجے میں ترک قوم میں تقسیم واضح نظر آتی ہے۔صدر رجب طیب اردوان نے عالمی ممالک کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے عالمی مبصرین سے کہا کہ وہ اپنی اوقات میں رہیں، ریفرنڈم سے متعلق ان کے بیانات ناقابل قبول ہیں۔
دوسری جانب ترکی کے شہر استنبول میں ریفرنڈم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرےمیں شریک ہزاروں افراد صدر کو حاصل وسیع اختیارات کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔