جیکولین فرینڈس کا مشروب بنانے والے کمپنی میں انویسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ

جیکولین فرینڈس کا مشروب بنانے والے کمپنی میں انویسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جیکولین فرینڈس جو کہ دنیا بھر میں ایٹم گرل کے نام سے مشہور بھی ہیں نے اب کاروباری شخصیت کی لسٹ میں اپنے آپ کو شامل کر لیا ہے۔

اداکارہ نے اس بار کسی فلم میں انویسٹمنٹ کرنے کا نہیں سوچا بلکہ وہ ایک مشروب بنانے والی کمپنی میں ساڑھے تین کروڑ روپے انویسٹ کریں گی۔

اداکارہ کا کہنا ہے مجھے اس کپمنی کا حصہ بننے پر خوشی ہے کیونکہ یہ کمپنی بغیر کسی کیمیکل کے جوس بنا رہی ہے اس لئے میں نے بھی انویسٹ کرنے کا سوچا ہے۔ جیکولین فرینڈس ممبئی میں ایک ریسٹورنٹ بنانے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں